۔ (۷۰۸۹)۔ عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ اَنَّ رَجُلًا جَائَ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: اِنِّیْ اَعْزِلُ عَنِ امْرَأَتِیْ، قَالَ: ((لِمَ؟)) قَالَ: شَفَقًا عَلٰی وَلَدِھَا اَوْ عَلٰی أَوْلَادِھَا، فَقَالَ: ((اِنْ کَانَ لِذَالِکَ فَـلَا مَاضَارَّ ذَالِکَ فَارِسَ وَلَا الرُّوْمَ۔)) (مسند احمد: ۲۲۱۱۳)
۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا : میں اپنی بیوی سے عزل کرتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیوں؟ اس نے کہا: اس کی اولاد پر شفقت کرتے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ بات ہے تو بیشک عزل نہ کر، کیونکہ اس چیز نے فارس اور روم کو کوئی نقصان نہیں دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7089)