۔ (۷۰۹۴)۔ عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ أَنَہَا کَانَتْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَالرِّجَالُ وَالنِّسَائُ قُعُوْدٌ عِنْدَہ،، فَقَالَ: ((لَعَلَّ رَجُلاً یَقُوْلُ مَا
یَفْعَلُ بِاَھْلِہِ، وَلَعَلَّ امْرَأَۃً تُخْبِرُ بِمَا فَعَلَتْ مَعَ زَوْجِہَا۔)) فَأَرَمَّ الَقَوْمُ فَقُلْتُ: إِیْ وَاللّٰہِ! یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّہُنَّ لَیَقُلْنَ وَاِنَّہُمْ لَیَفْعَلُوْنَ، قَالَ: ((فَـلَا تَفْعَلُوْا، فَاِنَّمَا ذَالِکَ مِثْلُ الشَّیْطَانِ لَقِیَ شَیْطَانَۃً فِیْ طَرِیْقٍ فَغَشِیَہَا وَالنَّاسُ یَنْظُرُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۳۵)
۔ سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس مرد اور عورتیں بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ممکن ہے کہ آدمی اپنی بیوی کے ساتھ جو کچھ کرتا ہے، وہ اس کو باہر بھی بیان کرتا رہے، اسی طرح بیوی اپنے خاوند کے ساتھ جو کچھ کرتی ہے، وہ اس کو باہر بیان کرتی پھرے۔ لوگ خاموش ہو گئے، میں (اسمائ) نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم ہے، عورتیں بھی اس طرح کرتی ہیں اور مرد بھی ایسا کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایسا نہ کیا کرو، اس کی مثال بالکل اس شیطان کی طرح ہے، جو کسی راستے میں شیطاننی کو ملا اور اس نے وہیں اس سے کاروائی شروع کر دی اور اس کے اوپر چڑھ گیا، جبکہ لوگ دیکھ رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7094)