۔ (۷۰۹۵)۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: جَائَ اَعْرَابِیٌّ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّا نَکُوْنُ بِالْبَادِیَۃِ فَتَخْرُجُ مِنْ اَحْدِنَا الرُّوَیْحِیَۃُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ لَا یَسْتَحْیِیْ مِنَ الْحَقِّ، اِذَا فَعَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ أَعْجَازِھِنَّ۔)) وَقَالَ مَرَّۃً: ((فِیْ اَدْبَارِھِنَّ۔)) (مسند احمد: ۶۵۵)
۔ سیدنا علی بن طلق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک دیہاتی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! ہم دیہات میں ہوتے ہیں اور ہم میں سے کسی کی ہوا خارج ہو جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا، جب کسی کے ساتھ ایسا ہو جائے تو وہ وضو کرے اور عورتوں کو پیچھے سے استعمال نہ کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(7095)