۔ (۷۰۹۸)۔ عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ a قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسْتَحْیِیْ مِنَ الْحَقِّ، لَا تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ اَدْبَارِھِنَّ۔)) (مسند احمد: ۲۲۲۰۹)
۔ سیدناخزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالی حق سے نہیں شرماتا، تم عورتوں کو پشت سے استعمال نہ کیا کرو (یعنی ان سے غیر فطری جماع نہ کیا کرو)۔
Musnad Ahmad, Hadith(7098)