۔ (۷۰۹۸)۔ عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ a قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسْتَحْیِیْ مِنَ الْحَقِّ، لَا تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ اَدْبَارِھِنَّ۔)) (مسند احمد: ۲۲۲۰۹)
۔ ہمام سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ امام قتادہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنی بیوی کو پشت سے استعمال کرتا ہے،انھوں نے کہا: ہمیں عمرو بن شعیب نے اپنے باپ سے اور انھوں نے اپنے دادے سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ چھوٹے درجے کی لواطت ہے۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ کام تو صرف کافر ہی کر سکتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7099)