۔ (۷۱۱۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَمْعَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَذْکُرُ النِّسَائَ فَوَعَظَ فِیْہِنَّ وَقَالَ: ((عَلامَ یَضْرِبُ (وَفِیْ لَفْظٍ: یَجْلِدُ) أَحَدُکُمُ امْرَأَتَہُ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: ضَرْبَ الْعَبْدِ) وَلَعَلَّہُ أَنْ یُضَاجِعَہَا مِنْ آخِرِ
النَّہَارِ أَوْ آخِرِ اللَّیْلِ)) (مسند احمد: ۱۶۳۲۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا آپ عورتوں کے حقوق کے بارے مردوں کو نصیحت کر رہے تھے، بیچ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی اپنی بیوی کو اس طرح کیوں مارتا ہے، جیسے غلام کو مارا جاتا ہے، پھر ممکن ہے کہ دن کے آخر میںیا رات کے آخر میں اس کو ہم بستری بھی کرنی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(7119)