۔ (۷۱۲۹)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تَسْتَقِیْمُ لَکَ الْمَرْأَۃُ عَلٰی خَلِیْقَۃٍ وَاحِدَۃٍ، اِنَّمَا ھِیَ کَالضِّلَعِ، إِنْ تُقِمْہَا تَکْسِرْھَا وَاِنْ تَتْرُکْہَا تَسْتَمْتِعْ بِہَا وَفِیْہَا عِوَجٌ۔)) (مسند احمد: ۱۰۸۶۸)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورت تمہارے لیے ایک ہی عادت اور خصلت پر سیدھا نہیں رہ سکتی،یہ پسلی کی مانند ہے، اگر تم اس پسلی کو سیدھا کرنا چاہو گے تواس کو توڑ دو گے اور اگر اس کو اس کے حال پر چھوڑ دو گے تو اس سے فائدہ اٹھاتے رہو گے اور اس میں ٹیڑھ پن موجود رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7129)