۔ (۷۱۳۰)۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ الْمَرْأَۃَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ، وَاِنَّکَ اِنْ تُرِدْ اِقَامَۃَ الضِّلْعِ تَکْسِرْھَا فَدَارِھَا تَعِشْ بِہَا۔)) (مسند احمد: ۲۰۳۵۳)
۔ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے، اگر تم اس کو سیدھا کرنا چاہو گے تو اس کو توڑ ڈالو گے، اس لیے اس کے ساتھ لطف و نرمی والا سلوک کرو، تاکہ تم اس کے ساتھ زندگی گزارتے رہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(7130)