۔ (۷۱۴)۔عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ؓ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، أَنَّ جِبْرِیْلَؑ لَمَّا نَزَلَ عَلٰی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَعَلَّمَہُ الْوُضُوئَ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِہِ أَخَذَ حَفْنَۃً مِن مَائٍ فَرَشَّ بِہَا نَحْوَ الْفَرْجِ، قَالَ: فَکَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَرُشُّ بَعْدَ وُضُوئِہِ۔ (مسند أحمد: ۲۲۱۱۴)
سیدنا اسامہ بن زیدؓ سے مروی ہے کہ جبریلؑ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کی تعلیم دی اور جب وہ وضو سے فارغ ہوئے تو ایک چلّو پانی کا لے کر اس کو شرمگاہ پر چھڑک دیا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی وضو کے بعد اس طرح پانی چھڑکا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(714)