۔ (۷۱۵۰)۔عَنْ أبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَایَخْطُبُ الرَّجُلُ عَلٰی خِطْبَۃِ اَخِیْہِ، وَلَا تُنْکَحُ الْمَرْأۃُ عَلٰی عَمَّتِھَا وَلَا عَلٰی خَالَتِہَا، وَلَا تَسْألُ طَلَاقَ أُخْتِھَا لِتَکْتَفِیَٔ مَا فِیْ صَحْفَتِہَا وَلْتَنْکِحْ فَاِنَّمَا لَھَا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَھَا))۔ (مسند احمد: ۱۰۶۱۳)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنے بھائی کی منگنی پر منگنی نہ کرے، کسی خاتون سے اس کی پھوپھی اور خالہ کی موجودگی میں نکاح نہ کیا جائے، کوئی عوررت اپنی بہن کی طلاق کا سوال نہ کرے، تاکہ وہ اس کے پیالے میں جو کچھ ہے، اس کو انڈیل دے، اس کو چاہیے کہ وہ نکاح کر لے، کیونکہ اس کو وہ کچھ مل جائے گا، جو اللہ تعالی نے اس کے مقدر میں لکھا ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7150)