۔ (۷۱۶۸)۔(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ مَوْلٰی بَنِیْ نَوْفَلٍ یَعْنِی اَبَا الْحَسَنِ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ عَبْدٍ طَلَّقَ اِمْرَاَتَہُ بِطَلِقَتَیْنِ ثُمَّ عُتِقَا اَیَتَزَوَّجُہَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قِیْلَ عَمَّنْ؟ قَالَ: افْتٰی بِذٰلِکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ (یَعْنِی ابْنَ الْاِمَامِ اَحْمَدَ) قَالَ اَبِیْ: قِیْلَ لِمَعْمَرٍ یَا اَبَا عُرْوَۃَ! مَنْ اَبُوْ حَسَنٍ ھٰذَا؟ لَقَدْ تَحَمَّلَ صَخْرَۃً عَظِیْمَۃً۔ (مسند احمد: ۳۰۸۸)
۔ (دوسری سند) ابو حسن سے ہی مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے اس غلام کے بارے میں پوچھا گیا، جس نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دی ہوں، پھر وہ دونوں آزاد ہو جائیں،تو کیاوہ اس لونڈی کے ساتھ دوبارہ شادی کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں۔ کسی نے کہا: تم یہ کس سے بیان کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی چیز کا فتویٰ دیا تھا۔ عبد اللہ بن احمد کہتے ہیں:میرے باپ اما م احمد رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: معمر سے پوچھا گیا: یہ ابو حسن کون ہے؟ اس نے ایک بڑی بھاری چٹان اٹھائی ہے (یعنی بے بنیاد سی بات کی ہے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(7168)