۔ (۷۱۷۰)۔عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((تُجُوِّزَ (وَفِیْ لَفْظٍ: اَنَّ اللّٰہَ تَجَاوَزَ) لِاُمَّتِیْ عَمَّا حَدَّثَتْ فِیْ اَنْفُسِہَا اَوْ وَسْوَسَتْ بِہِ اَنْفُسُہَا مَالَمْ تَعْمَلْ بِہِ اَوْ تَکَلَّمْ بِہِ))۔ (مسند احمد: ۷۴۶۴)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری امت کے(افراد کے دل میں آنے والے فاسد) خیالات اور دلی وسوسوں سے تب تک در گزر فرمایا ہے، جب تک ان پر عمل نہ کیا جائے یاانہیں زبان پر نہ لا یا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7170)