۔ (۷۱۷۶)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الرَّجُلِ یُطَلِّقُ اِمْرَاَتَہُ ثَلَاثًا فَیَتَزَوَّجُہَا آخَرُ فَیُغْلِقُ الْبَابَ وَیُرْخِی السِّتْرَ ثُمَّ یُطَلِّقُہَا قَبْلَ اَنْ یَدْخُلَ بِھَا ھَلْ تَحِلُّ لِلْاَوَّلِ؟ قَالَ: ((لَا حَتّٰی یَذُوْقَ الْعُسَیْلَۃَ))۔ (مسند احمد: ۴۷۷۶)
۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس آدمی کے بارے میں دریافت کیا گیا، جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہوں، پھر کسی دوسرے شخص نے اس سے شادی کر کے دروازہ بند کیا ہو اور پردہ لٹکا لیا ہو (یعنی خلوت میں لے گیا ہو)،لیکن پھربغیر جماع کیے اسے طلاق دے دے، تو کیا یہ عورت پہلے خاوند کے لیے حلال ہو سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اس وقت تک حلال نہیں ہو سکتی، جب تک دوسرا شوہر اس سے جماع کرکے لطف اندوز نہ ہو لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7176)