۔ (۷۱۷۷)۔عَنْ عائشۃ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (قَالَ اَبِیْ: وَلَمْ یَرْفَعْہُ یَعْلٰی) عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ اِمْرَاَتَہُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَیْرَہُ فَدَخَلَ بِہَا ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ اَنْ یُوَافِعَہَا اَتَحِلُّ لِزَوْجِہَا الْاَوَّلِ؟ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا تَحِلُّ لِلْاَوَّلِ حَتّٰی یَذُوْقَ الْآخَرُ عُسَیْلَتَہَا وَتَذُوْقَ عُسَیْلَتَہُ))۔ (مسند احمد: ۲۴۶۵۰)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا،جس نے اپنی بیوی کو (تین) طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی، پھر وہ اس کے پاس تو گیا لیکن جماع کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دی، اب کیا وہ پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ عورت تب تک پہلے شوہر سے نکاح نہیں کر سکتی، جب تک دوسرا شوہر اور وہ باہمی طور پرجنسی تعلق سے لطف اندوز نہ ہو لیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(7177)