۔ (۷۱۸۳)۔عَنْ عائشۃ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: طَلَّقَ رَجُلٌ اِمْرَاَتَہُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَیْرَہُ فَدَخَلَ بِہَا، وَکَانَ مَعَہُ مِثْلُ الْھُدْبَۃِ فَلَمْ یَقْرُبْہَا اِلَّا ھبَّۃً وَاحِدَۃً لَمْ یَصِلْ مِنْہَا اِلٰی شَیْئٍ، فَذَکَرَتْ ذَالِکِ لِلنَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ: اَحِلُّ لِزَوْجِی الْاَوَّلِ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لا تَحِلِّیْ لِزَوْجِکِ الْاَوَّلِ حَتّٰی یَذُوْقَ الْاٰخَرُ
عُسَیْلَتَکِ وَتَذُوْقِیْ عُسَیْلَتَہُ))۔ (مسند احمد: ۲۶۴۴۵)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو (تین) طلاقیں دیں، اس نے دوسرے خاوند سے شادی کر لی، وہ اس کے پاس آیا، لیکن اس کا عضو خاص کپڑے کی جھالر کی مانند تھا، وہ اس کے قریب صرف ایک مرتبہ ہی آیا تھا اور اس بار بھی جماع نہ ہو سکا، اس عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس چیز کا ذکر کیا اور کہا: کیا میں پہلے خاوند کے حق میں حلال ہوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو اپنے پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں ہو سکتی، تاوقتیکہ دوسرا خاوند تجھ سے لذت اندوز نہ ہو جائے اور تو اس سے لذت اندوز نہ ہو جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7183)