Blog
Books



۔ (۷۱۸۷)۔عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ انْفَکَّتْ قَدَمُہُ فَقَعَدَ فِی مَشْرُبَۃٍ لَہُ دَرَجَتُہَا مِنْ جُذُوعٍ وَآلَی مِنْ نِسَائِہِ شَہْرًا فَأَتَاہُ أَصْحَابُہُ یَعُودُونَہُ فَصَلّٰی بِہِمْ قَاعِدًا وَہُمْ قِیَامٌ فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاۃُ الْأُخْرٰی قَالَ لَہُمْ: ((ائْتَمُّوا بِإِمَامِکُمْ فَإِذَا صَلّٰی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا وَإِنْ صَلّٰی قَاعِدًا فَصَلُّوا مَعَہُ قُعُودًا۔)) قَالَ وَنَزَلَ فِی تِسْعٍ وَعِشْرِینَ قَالُوا یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّکَ آلَیْتَ شَہْرًا؟ قَالَ: ((الشَّہْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ۔)) (مسند احمد: ۱۳۱۰۲)
۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قدم مبارک میں موچ آ گئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے ایک بالا خانے میں تشریف فرما ہوئے، جس کی سیڑھی درخت کے تنوں سے بنائی گئی تھی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی بیویوں سے ایک ماہ کے لیے قسم بھی اٹھا لی، صحابۂ کرام آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تیمارداری کے لیے آئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں بیٹھ کر نمازپڑھائی اور وہ کھڑے تھے، جب دوسری نماز کا وقت آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: اپنے امام کی اقتداء کیا کرو، پس جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگروہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم انتیس تاریخ کو بالا خانے سے نیچے تشریف لے آئے تو لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو ایک ماہ کے لیے قسم اٹھا رکھی تھی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ مہینہ انتیس دنوں کا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7187)
Background
Arabic

Urdu

English