۔ (۷۱۸۸)۔عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ رضی اللہ عنہا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَلَفَ اَنْ لَّا یَدْخُلَ عَلٰی بَعْضِ اَھْلِہِ شَھْرًا، فَلَمَّا مَضٰی تِسْعَۃٌ وَعِشْرُوْنَ یَوْمًا غَدَا عَلَیْھِمْ اَوْ رَاحَ، فَقِیْلَ لَہُ: حَلَفْتَ یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! لَا تَدْخُلُ عَلَیْھِنَّ شَھْرًا، فَقَالَ: ((اِنَّ الشَّھْرَ تِسْعَۃٌ وَعِشْرُوْنَ یَوْمًا))۔ (مسند احمد: ۲۷۲۱۸)
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ماہ تک اپنی بعض بیویوں کے پاس نہ جانے کی قسم اٹھا لی، جب انتیس دن گزر گئے تو صبح یا شام کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لے آئے۔کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی ! آپ نے تو ایک ماہ تک ان کے پاس داخل نہ ہونے کی قسم کھائی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب دیا: یہ بلا شبہ مہینہ انتیس دن کا تا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7188)