۔ (دوسری سند)اسی طرح کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں ہے: سیدہ فاطمہ کہتی ہیں: جب میں عدت سے فارغ ہوئی تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو جہم بن حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مجھے منگنی کا پیغام بھیجا، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان افراد کے بارے میں فرمایا: معاویہ رضی اللہ عنہ تو فقیر ہے، اس کے پاس مال نہیں ہے، اورابو جہم رضی اللہ عنہ تو ہر وقت اپنے کندھے پر لاٹھی ہی اٹھائے رکھتا ہے، تم لوگ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے شادی کیوں نہیں کر لیتے۔ سیدہ فاطمہ کے گھروالوں نے یہ پسند نہ کیا، لیکن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں تو صرف اسی سے شادی کروں گی، جس سے شادی کرنے کی تجویز نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دی ہے، پس میں نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ سے نکاح کر لیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7245)