۔ سیدنا رافع بن سنان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے اسلام قبول کر لیا اور اس کی بیوی نے مسلمان ہونے سے انکار کر دیا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: یہ میری بیٹی ہے، اس کا دودھ چھڑا دیا گیا ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رافع سے فرمایا: تم ایک طرف ہو کر بیٹھ جائو اور اس کی بیوی سے فرمایا کہ تم دوسری طرف ہو کر بیٹھ جائو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچی کو دونوں کے درمیان بٹھا دیا اور فرمایا: دونوں اس کو بلائو، وہ بچی ماں کی جانب مائل ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کی: اے میرے اللہ! اس بچی کو ہدایت دے۔ پس وہ اپنے باپ کی جانب جھکی اور اس نے اسے پکڑ لیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7278)