عن عبد الله بن عمرو ، قال: عَطَفَ لَنَا رَسُوْلُ الله صلی اللہ علیہ وسلم إصَبَعَه فقال : إن الرَّحم شُجْنَةٌ مِّن الرَّحْمٰنِ عز وجل ، واصلة، لها لِسَانٌ ذَلِقٌ ، تَتَكَلُّمُ بما شَآءَتْ ، فَمَنْ وَّصَلَهَا وَصَلَهُ الله ، وَمَنْ قَطَعَهَآ قَطَعَهُ اللهَ.
عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے اپنی انگلی کو موڑا اور فرمایا: یقیناً صلہ رحمی رحمن عزوجل سے ملی ہوئی ایک گھنی ٹہنی ہے۔ اس کی ایک فصیح و تیز زبان ہے ۔ جو چاہتی ہے بولتی ہے، تو جو شخص اسے ملاتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ملاتا ہے اور جو اسے کاٹتا ہے اللہ تعالیٰ اسے کاٹتا ہے
Silsila Sahih, Hadith(73)