۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خرگوش بھاگا، لوگوں نے اس کا پیچھا کیا، میں ان میں سب سے آگے نکل گیا اور خرگوش پکڑ لیا، میں اسے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا، انہوں نے اسے ذبح کرنے کا کہا، پس اسے ذبح کیا گیا اور پھر اس کا گوشت بھونا گیا، پھر اس کا سرین والا پچھلا حصہ پکڑا اور کہا: جائو اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دے آئو، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے خرگوش کا یہ سرین بھیجا ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے قبول کر لیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7306)