۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھجوروں کا ہدیہ دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ٹوکرے کی مدد سے ان کو تقسیم کرنا شروع کر دیا اور میں درمیان میں نمائندہ تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقسیم کرنے سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوریں کھائیں، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پنڈلیاں اٹھائے اور پشت زمین پر جمائے ہوئے بیٹھے تھے اور تیزی سے کھجوریں کھا رہے تھے میں نے محسوس کیا کہ آپ کو بھوک لگی ہوئی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7394)