۔ (۷۴۱)۔عَنْ شُرَیْحٍ بْنِ ہَانِیئٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَؓعَنِ الْمَسْحِ عَلٰی الْخُفَّیْنِ فَقَالَتْ: سَلْ عَلِیًّا فَاِنَّہُ أَعْلَمُ بِھٰذَا مِنِّیْ، کَانَ یُسَافِرُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، قَالَ: فَسَأَلْتُ عَلِیًّا فَقَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((لِلْمُسَافِرِ ثَـلَاثَۃُ أَ یَّامٍ وَلَیَالِیْہِنَّ وَلِلْمُقِیْمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔)) (مسند أحمد: ۷۴۸)
شریح بن ہانی کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہؓ سے موزوں پر مسح کی مدت کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: سیدنا علیؓ سے اس بارے میں سوال کرو، وہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتے ہیں، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ پس میں نے سیدنا علی ؓ سے سوال کیا، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لیے ایک دن اور رات۔
Musnad Ahmad, Hadith(741)