۔ سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس بیماری میں گیا، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تھی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوالات پوچھنے شروع کئے، یہاں تک کہ مجھے اب یاد نہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا کیا پوچھتا رہا، ایک نے کہا: کوئی سوال تو یاد کرو اور ہمیں بتائو، انھوں نے کہا:میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا کہ اے اللہ کے رسول! ایک گم شدہ جانور میرے اُس حوض پر آتا ہے، جس کو میں نے اپنے اونٹوں کے لیے بھر رکھا ہوتا ہے، اگر میں اسے پانی سیراب کرتا ہوں تو کیا مجھے اس کا اجر ملے گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہر پیاس سے جلنے والے جگر کی پیاس بجھانے سے اجر ملتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7436)