۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں آئے تو میری عمر دس برس تھی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو میں بیس برس کا تھا، میری ماں اور خالائیں مجھے آپ کی خدمت پر ترغیب دلاتی رہتی تھیں، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اندر داخل ہوئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اپنی پالتو بکری کا دودھ دوہا اور گھروالے کنوئیں سے اس میں پانی ملایا، ایک دیہاتی آپ کی دائیں جانب تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کی بائیں جانب تھے اور سیدنا عمر ایک کونے میں تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ دودھ پیا، سیدنا عمر نے کہا: اے اللہ کے رسول! بقیہ دودھ سیدنا ابوبکر کو دے دو، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیہاتی کو پکڑا دیا اور فرمایا: دائیں جانب والے مقدم ہوتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(7448)