۔ (۷۴۶)۔عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِیِّؓ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِمْسَحُوْا عَلَی الْخِفَافِ ثَلَاثَۃَ أَیَّامٍ۔)) وَلَوِ اسْتَزَدْنَاہُ لَزَادَنَا۔ (مسند أحمد: ۲۲۲۰۱)
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تینوں دنوں تک موزوں پر مسح کر سکتے ہو۔ اگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ (دنوں کی رخصت) کا مطالبہ کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں زیادہ رخصت دے دیتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(746)