۔ سیدہ کبشہ بنت مریم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ مجھے وہ بات بتائو جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے گھر والوں کو منع کیا تھا، انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں گٹھلیاں پکا کر کھانے سے اور منقّی اور کھجور ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایاہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7508)