۔ ابو طفیل کہتے ہیں: ہم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ہمیں وہ چیز بتائو، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تم لوگوں کو راز داری سے بتائی ہو، انہوں نے کہا: ہمارے لے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی چیز بطور راز داری کے بیان نہیں کی کہ جسے لوگوں سے چھپایا ہو، البتہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ تعالی نے اس پر لعنت کی، جو غیر اللہ کے لیے ذبح کرے گا، اللہ تعالی اس شخص پر لعنت کی، جوبدعتی کوجگہ دے گا، اللہ تعالی نے اس آدمی پر لعنت کی ، جو اپنے والدین پر لعنت کرے گا اور اللہ تعالی نے اس شخص پر لعنت کی، جو زمین کی علامات تبدیل کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7599)