۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آپ کے پائوں کی بیماری کی وجہ سے تیمار داری کے لئے حاضر ہوئے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب کی کہ ہم داغ لگا دیں، جواباً آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے، ہم نے پھر سوال کیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے، جب ہم نے تیسری مرتبہ سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہتے ہو تو گرم پتھر لگا لو۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصے میں تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7659)