۔ (۷۷۲)۔عَنْ عَلِیٍّؓ قَالَ: کُنْتُ رَجُلًا نَؤُوْمًا وَکُنْتُ اِذَا صَلَّیْتُ الْمَغْرِبَ وَعَلَیَّ ثِیَابِیْ نِمْتُ، ثُمَّ قَالَ یَحْیٰی بْنُ سَعِیْدٍ: فَأَنَامُ قَبْلَ الْعِشَائِ، فَسَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ ذَالِکَ فَرَخَّصَ لِیْ۔ (مسند أحمد: ۸۹۲)
سیدنا علیؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں بہت زیادہ سونے والا آدمی تھا، اس لیے جب میں مغرب پڑھتا اور مجھ پر میرے کپڑے ہوتے تو میں سو جاتا، پھر ایک دفعہ یحییٰ بن سعید نے علیؓ کی بات نقل کرتے ہوئے یہ کہا: تو میں عشاء سے پہلے سو جاتا پس جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے رخصت دے دی۔
Musnad Ahmad, Hadith(772)