۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے خواب دیکھا کہ میں سورۂ ص لکھ رہا ہوں، جب میں سجدہ والی آیت پر پہنچا ہوں تو میں نے دیکھا کہ دوات، قلم اور میرے ارد گرد موجود ہر چیز نے سجدہ کیا، جب میں نے یہ خواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا تو اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ اس سورت میں سجدۂ تلاوت کا اہتمام کیا کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7834)