۔ عمارہ بن خزیمہ، یہ سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ وہ تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن کی شہادت کو دو افراد کی شہادت کے برابر قرار دیا تھا، تو عمارہ بن خزیمہ اپنے چچا، جو صحابی تھے، سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خزیمہ بن ثائب انصاری رضی اللہ عنہ نے نیند میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا، جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس خواب کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے اور سیدنا خزیمہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7835)