۔ (دوسری سند) سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ نے خواب میں دیکھا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی مبارک پر سجدہ کررہے ہیں، پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی اطلاع دی،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے اور ان سے فرمایا: اپنا خواب سچا کر لو۔ پس انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7836)