۔ (۷۸۷)۔عَنْ قَیْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِیْہِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَیَتَوَضَّأُ أَحَدُنَا اِذَا مَسَّ ذَکَرَہُ، قَالَ: ((اِنَّمَا ہُوَ بَضْعَۃٌ مِنْکَ أَوْ جَسَدِکَ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۳۹۵)
سیدنا طلقؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا کہ جب کوئی آدمی اپنی شرمگاہ کو چھو لے، تو کیا وہ اس سے وضو کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے جسم کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(787)