۔ (۷۹۲)۔عَنْ أَبِیْ سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَؓزَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہَا قَالَتْ: کُنْتُ أَنَامُ بَیْنَ یَدَیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَرِجْلَیَّ فِی قِبْلَتِہِ، فَاِذَا سَجَدَ غَمَزَنِیْ فَقَبَضْتُ رِجْلَیَّ وَاِذَا قَامَ بَسَطتُّہُمَا وَالْبُیُوتُ لَیْسَ یَوْمَئِذٍ فِیْہَا مَصَابِیْحُ۔ (مسند أحمد: ۲۵۶۶۳)
زوجۂ رسول سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میںرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سویا کرتی تھی اور میری ٹانگیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قبلہ کی سمت میں ہوتی تھیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو آپ مجھے دباتے اور میں اپنی ٹانگوں کو سمیٹ لیتی تھی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو جاتے تو میں ان کو بچھا دیتی، ان دنوں میں گھروں میں چراغ نہیں ہوتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(792)