۔ (۷۹۵)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَؓ قَالَ: کُنْتُ قَاعِدًا مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُوْمِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: ((اِنْ شِِئْتَ تَوَضَّأْ مِنْہُ وَاِنْ شِئْتَ لَا تَوَضَّأْ مِنْہُ۔)) قَالَ: أَفَأَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُوْمِ الْاِبِلِ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، فَتَوَضَّأْ مِنْ لُحُوْمِ الْاِبِلِ۔)) قَالَ: فَنُصَلِّیْ فِیْ مَبَارِکِ الْاِبِلِ؟ قَالَ: ((لَا۔)) قَالَ: أَنُصَلِّیْ فِیْ مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، صَلِّ فِی مَرَابِضِ الْغَنَمِ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۳۲۸)
سیدنا جابر بن سمرہؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم بکری کے گوشت سے وضو کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہے تو وضو کر لے اور چاہے تو وضو نہ کرے۔ اس نے کہا: تو کیا ہم اونٹ کے گوشت سے وضو کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کیا کر۔ اس نے کہا: کیا ہم اونٹوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اس نے کہا: کیا ہم بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(795)