۔ مالک بن عمیر کہتے ہیں:میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا، ان کے پاس صعصعہ بن صوحان آئے، سلام کہا اور پھر کھڑے ہو کر کہا: اے امیر المومینین! جس چیز سے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے، آپ اس سے ہمیں بھی منع کر دیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کدو سے بنے ہوئے برتن، سبز مٹکے، تارکول والے برتن اور تنا کرید کر بنائے ہوئے لکڑی کے برتن سے منع فرمایاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ریشمی لباس، سرخ رنگ کے ریشمی گدیلے، ریشم، سونے کی انگوٹھی اور چھلے سے منع فرمایا ہے۔ سیدنا علی نے کہا: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ریشم کا ایک جوڑا دیا، میں وہ پہن کر باہر آیا تا کہ لوگ میرے اوپر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پہنا ہوالباس دیکھیں، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے اوپر یہ دیکھ کر مجھے اتارنے کا حکم دیا، پس اس کا ایک حصہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کے لئے بھیج دیا اور دوسرا حصہ اپنی دیگر عورتوں کے درمیان تقسیم کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(7951)