۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پانچ چیزوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں منع فرمایاہے: ریشم اور سونا پہننے سے، سونے اور چاندی کے برتنوں میں پینے سے، سرخ رنگ کے ریشمی گدیلے سے اور ریشمی لباس پہننے سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! باریک سی سونے کی زنجیر، جس کے ساتھ کنگن باندھا جاتا ہے، وہ بھی جائز نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اسے چاندی سے بنائو یا زعفران سے زرد کر لو۔
Musnad Ahmad, Hadith(7957)