۔ (۷۹۷)۔عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِی لَیْلٰی عَنْ ذِی الْغُرَّۃِ ؓ قَالَ: عَرَضَ أَعْرَابِیٌّ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَسِیْرُ، فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! تُدْرِکُنَا الصَّلَاۃُ وَنَحْنُ فِی أَعْطَانِ الاِبِلِ أَفَنُصَلِّیْ فِیْہَا؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((لَا۔)) قَالَ: أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِہَا؟ قَالَ: ((نَعَمْ۔)) قَالَ: أَفَنُصَلِّیْ فِیْ مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((نَعَمْ۔)) قَالَ: أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُوْمِہَا؟ قَالَ: ((لَا۔)) (مسند أحمد: ۱۶۷۴۶)
سیدنا ذو الغرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک بدّو ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے آیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل رہے تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! جب اونٹوں کے باڑوں میں ہی نماز کا وقت ہو جائے تو کیا ہم ان میں نماز پڑھ لیا کریں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ اس نے کہا: کیا ہم ان کے گوشت سے وضو کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ اس نے کہا: کیا ہم بکریوںکے باڑوں میں نماز پڑھ لیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ اس نے کہا: کیا ہم ان کے گوشت سے وضو کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(797)