۔ (۷۹۸)۔عَنْ أُسَیْدِ بْنِ حُضَیْرٍؓ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ أَلْبَانِ الْاِبِلِ، قَالَ: (تَوَضَّئُوْا مِنْ أَلْبَانِہَا۔)) وَسُئِلَ عَنْ أَلْبَانِ الْغَنَمِ، فَقَالَ: ((لَا تَوَضَّئُوْا مِنْ أَلْبَانِہَا۔)) (مسند أحمد: ۱۹۳۰۷)
سیدنا اسید بن حضیرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اونٹوں کے دودھ سے (وضو کرنے کے) بارے میں سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کے دودھ سے وضو کیا کرو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بکریوں کے دودھ کے بارے میں سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کے دودھ سے وضو نہ کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(798)