۔ سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کروں، جب میں قریب ہوئی تو مجھ پر سونے کے دو کنگن تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی چمک دیکھ کر فرمایا: یہ کنگن اتار دو، اے اسمائ! کیا تمہیں خوف نہیں آتا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ان کے بدلے آگ کے کنگن پہنا دے؟ میں نے انہیں اتار پھینکا اور مجھے یہ بھی معلوم نہ ہوا کہ کس نے ان کو اٹھایا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(7996)