۔ (۸۰۵)۔عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَحْلَائَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِیْ سَلَمَۃَ: اِنَّ ظِئْرَکَ سُلَیْمًا لَا یَتَوَضَّأُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ، قَالَ: فَضَرَبَ صَدْرَ سُلَیْمٍ وَقَالَ: أَْشْہَدُ عَلٰی أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہَا کَانَتْ تَشْہَدُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَتَوَضَّأُ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ۔ (مسند أحمد:۲۷۲۶۰)
محمد بن طحلاء کہتے ہیں: میں نے ابو سلمہ سے کہا: تمہارے رضاعی باپ سُلَیم آگ پر پکی ہوئی چیز کو کھانے سے وضو نہیں کرتے، یہ سن کر انھوں نے سلیم کے سینے پر ہاتھ مارا اور کہا: میں زوجۂ رسول سیدہ ام سلمہؓپر گواہی دیتا ہوں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر شہادت دیتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگ پر پکی ہوئی چیز سے وضو کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(805)