۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک باریک سی چادر خریدی، اس میں تصویریں تھیں، ان کا ارادہ تھا کہ اس سے دلہن خانہ بنائوں گی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو انہوں نے آپ کو وہ پردہ دکھایا اور بتایا کہ وہ اس سے دلہن خانہ بنانا چاہتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کے دو تکیے بنا لو۔ وہ کہتی ہیں: پس میں نے ایسے ہی کیا، پھر میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں ان تکیوں پر ٹیک لگاتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(8092)