۔ (۸۱۵)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ الضَّمْرِیِّ ؓ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَأْکُلُ یَحْتَزُّ مِنْ کَتِفِ شَاۃٍ ثُمَّ دُعِیَ اِلَی الصَّلٰوۃِ فَصَلّٰی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ (وَفِی لَفْظٍ) فَدُعِیَ اِلَی الصَّلٰوۃِ فَطَرَحَ السِّکِّیْنَ وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔ (مسند أحمد: ۱۷۳۸۲)
سیدنا عمرو بن امیہ ضمریؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بکری کے کندھے سے (چھری کے ساتھ) گوشت کاٹ کاٹ کر کھا رہے تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ ایک روایت میں ہے: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے لیے بلایا گیا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھری پھینک دی اور وضو نہیں کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(815)