۔ (۸۱۷)۔عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ أَنَّ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ؓ وَرَاٰی أَبَا ہُرَیْرَۃَ ؓ یَتَوَضَّأُ، فَقَالَ: أَتَدْرِی مِمَّا أَتَوَضَّأُ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: أَتَوَضَّأُ مِن أَثْوَارِ أَقِطٍ أَکَلْتُہُمَا، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا أُبَالِیْ مِمَّا تَوَضَّأْتُ، أَشْہَدُ لَرَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَکَلَ کَتِفَ لَحْمٍ ثُمَّ قَامَ اِلَی الصَّلٰوۃِ وَمَا تَوَضَّأَ، قَالَ: وَسُلَیْمَانُ حَاضِرٌ ذَالِکَ مِنْہُمَا جَمِیْعًا۔ (مسند أحمد: ۳۴۶۴)
سیدنا ابن عباسؓ نے سیدنا ابو ہریرہؓ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انھوں نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ میں کس چیز سے وضو کر رہا ہوں؟ انھوں نے کہا: جی نہیں، سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے کہا: میں نے پنیر کے ٹکڑے کھائے تھے، ان کی وجہ سے وضو کر رہا ہوں۔ سیدنا ابن عباس ؓ نے کہا: مجھے اس چیز کی کوئی پرواہ نہیں کہ میں نے کس چیز سے وضو کرنا ہے، جبکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کندھے کا گوشت کھایا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے اٹھے اور وضو نہیں کیا۔ سلیمان ان دونوں شخصیتوں کے پاس موجود تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(817)