۔ ابو حبیبہ اس آدمی سے بیان کرتے ہیں جس نے چار سال صحابیت کا شرف حاصل کیا ، وہ کہتے ہیں: مجھے ایک کام تھا، پس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ میں نے خلوق خوشبو لگارکھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جائو اور اس کو دھو ڈالو۔ پس میں نے اس کو دھویا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس واپس آ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا: جاؤ اور اس کو دھو کر آؤ۔ پس میں اب کی بار گیا اور ایک کنوئیں میں اترا، السی سے بنی ہوئی ایک چیز لی اور جہاں جہاں خلوق لگی تھی، میں نے اس کے ساتھ اسے صاف کیا اور پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لوٹا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب اپنی ضرورت بیان کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(8162)