عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم يَقُولُ إِنَّ الْمُسْلِمَ الْمُسَدِّدَ لَيُدْرِكُ دَرَجَةَ الصَّوَّامِ الْقَوَّامِ بِآيَاتِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ لِكَرَمِ ضَرِيبَتِهِ وَحُسْنِ خُلُقِهِ.
عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے : ایک (سیدھا سادھا) مسلمان بہت زیادہ روزے رکھنے والے اور اللہ عزوجل کی آیات کے ساتھ بہت زیادہ قیام کرنے والے کے مقام تک اپنی عادت کی عمدگی اور اچھے اخلاق کی وجہ سے پہنچ جاتا ہے
Silsila Sahih, Hadith(82)