۔ (۸۲۰)۔عَنْ سُوَیْدِ بْنِ نُعْمَانَؓ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَامَ خَیْبَرَ حَتّٰی اِذَا کُنَّا بِالصَّہْبَائِ وَصَلّٰی الْعَصْرَ دَعَا بِالْأَطْعِمَۃِ، فَمَا أُتِیَ اِلَّا بِسَوِیْقٍ فَأَکَلُوْا وَشَرِبُوْا مِنْہُ ثُمَّ قَامَ اِلَی الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا مَعَہُ وَمَا مَسَّ مَائً۔ (مسند أحمد: ۱۵۸۹۳)
سیدنا سوید بن نعمان ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم خیبر والے سال رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکلے، جب ہم صہباء مقَامَ پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازِ عصر ادا کی اور کھانا طلب کیا، صرف ستو لایا گیا، لوگوں نے کھایا اور پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کلی کر کے نمازِ مغرب کے لیے کھڑے ہوئے اور ہم نے بھی کلی کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (وضو کے لیے) پانی کو چھوا تک نہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(820)