۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مشرک اپنے بالوں کی مانگ نکالتے تھے اور اہل کتاب بالوں کو بغیر مانگ کے چھوڑ دیتے تھے، جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نیا اور خاص حکم نہیں دیا جاتا تھا، اس وقت تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شروع میں بالوں کو پیشانی پر چھوڑے رکھا، پھر مانگ نکالنا شروع کر دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(8224)