۔ (۸۲۴)۔عَنْ أَبِیْ رَافِعٍؓ قَالَ: ذَبَحْنَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَاۃً فَأَمَرَنَا فَعَالَجْنَا لَہُ شَیْئًا مِنْ بَطْنِہَا فَأَکَلَ ثُمَّ قَامَ فَصَلّٰی وَلَمْ یَتَوَضَّأ۔
(مسند أحمد: ۲۴۳۵۶)
سیدنا ابو رافعؓ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک بکری ذبح کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے مطابق ہم نے اس کے پیٹ کا کوئی حصہ پکایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تناول فرمایا اور پھر اٹھ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(824)